ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پارٹی میں ناگزیر ہوگاسونیا گاندھی کا کردار: ویرپاموئلی

پارٹی میں ناگزیر ہوگاسونیا گاندھی کا کردار: ویرپاموئلی

Thu, 23 Nov 2017 20:34:20    S.O. News Service

حیدرآباد23 نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) کانگریس کے سینئر لیڈر ایم ویرپا موئلی نے یہاں کہا کہ راہل گاندھی کے کانگریس پارٹی کا صدر بننے کے بعد بھی پارٹی میں سونیا گاندھی کا خصوصی کردارنمایا ں رہے گااور وہ پارٹی کی رہنمائی کرتی رہیں گی۔مو ئلی نے کہا کہ کانگریس راہل گاندھی کو2019 میں وزیر اعظم بنانے کے لئے تمام کوششوں پر غور و خوض کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہ صرف پارٹی کے لئے ؛بلکہ مرکزی حکومت میں اپنی شراکت کو بھی یقینی بنانے کیلئے پرزو ر کوششوں میں لگے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قیادت میں تبدیلی وقت کی ناگزیر ضرورت ہوتی ہے اور ہر چیز کو اپنے اپنے وقت کے حساب سے بدلنا ہوتا ہے ، انہوں نے کہا کہ راہل اپنے سینئر رہنماؤں کی تجاویز اور نوجوانوں پر خصوصی توجہ صرف کرنے کو ضروری خیال کرتے ہیں ۔ مو ئلی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ وہ 2019 میں وزیراعظم کے طور پر منتخب کئے جائیں ۔اس کے لئے جو بھی اقدامات کرنے کی ضرورت ہو گی، پارٹی اپنی ذمہ داری بخوبی نبھائے گی ۔سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ اگلے لوک سبھا انتخابات میں نہ صرف راہل گاندھی کو پارٹی کی جانب سے وزیر اعظم کے عہدہ کا امیدوار بنایا جائے گا ؛ بلکہ ان کو مکمل یقین ہے کہ وہ 2019 میں وزیر اعظم بنیں گے۔ انیس سال کانگریس صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد عہدہ سے کنارہ کش ہونے پر سونیا گاندھی کی وراثت کے بارے میں پوچھے جانے پر موئلی نے کہا کہ یہ مت بھولئے کہ وہ ایک ماں ہیں اور وہ پارٹی کی بھی ماں ہیں۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ ان کا کردار پارٹی کے مفادات کیلئے اہم رہے گا اور وہ ہمیشہ کانگریس کے ساتھ رہیں گی اور وہ ہم سب کی قیادت کریں گی ۔


Share: